کراچی ،حکومت سندھ کا سانحہ اورنگی ٹاؤن کے باوجود پولیو مہم جاری رکھنے کافیصلہ

جمعرات 21 اپریل 2016 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) حکومت سندھ نے سانحہ اورنگی ٹاؤن کے باوجود کراچی میں پولیو مہم جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وزیراعلی ہاؤس ،محکمہ صحت ،رینجرز پولیس اور کمشنرآفس نے باہمی رابطوں کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سیکورٹی کاازسرنوجائزہ لے کرپولیومہم کودوبارہ شروع کیاجائے گا۔تاکہ بچوں کوبروقت قطرے پلاکر انہیں پولیو سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے رابطے پرکمشنر کراچی سید آصف حیدرشاہ نے بتایا کہ انہوں نے پویس اوررینجرز سے باہمی مشورہ کے بعد سیکورٹی پلان میں تبدیلی کی ہے لیکن پولیو مہم کسی بھی طورپرنہیں روکی جائے گی اب پولیس رینجرز کے دستے اکھٹے گشت کریں گے اوراعلی پولیس افسران بھی جائزہ لیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں پولیوکے کیس ظاہر ہوتے ہیں وہاں قبائلی علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت زبادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :