کراچی ،ایک ہفتہ میں پانچ اعلیٰ افسران کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد 62افسران نے چھٹی کی درخواست دیدی

جمعرات 21 اپریل 2016 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) صرف ایک ہفتہ میں پانچ اعلی افسران کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد صوبہ بھرکے 62افسران نے چھٹی کی درخواست دے دی ہے ،محکمہ سروسزاینڈجنرل ایڈمنسٹریشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ آبپاشی محکمہ ورکس اینڈ سروز ،محکمہ بلدیات، محکمہ تعلیم ،محکمہ خوراک کے افسران نے چھٹی کی درخواست دی ہے جس میں انہوں نے بیمارہونے ،گھریلوں مسائل اورنجی مصروفیات کاعذرپیش کیا ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت سندھ بھی اس صورتحال پرپریشان ہیں کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں افسران بجٹ کی تیاریوں کے وقت چھٹی پرچلے گئے توحکومت سندھ کی مشکلات میں اضافہ ہوگا،ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت سندھ نے فیصلہ کیاہے کہ جن افسران حقیقی مسائل ہیں ان کوہفتہ یادوہفتوں کی چھٹی دی جائے بقیہ افسران کوبجٹ پیش کرنے کے بعد چھٹی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :