آرمی چیف نے نئی مثال قائم کر دی
کرپشن میں ملوث پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسر برطرف افسران میں ایک لیفٹیننٹ جنرل،5 بریگیڈئرز ،3 کرنلز اور ایک میجر شامل،تمام مراعات ختم، کرپشن سے حاصل کی گئی رقم کی فوری واپسی کا حکم لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ ،میجر جنرل اعجاز شاہد،بریگیڈئر اسد اور بریگیڈئر حیدر نے کرپشن سے حاصل کی گئی رقم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرا دی ،آئی ایس پی آر
جمعرات 21 اپریل 2016 20:09
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنر راحیل شریف نے پاک فوج کے حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل سمیت پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسران کو کرپشن ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا، بد عنوانی کے الزامات پر برطرف ہونے والے افسران میں ایک لیفٹیننٹ جنرل،ایک میجرجنرل، 5 بریگیڈیئر،3 کرنلز اور ایک میجر رینک کے افسرشامل ہے ،افسران کی تمام مراعات ختم کرنے اور کرپشن سے حاصل کی گئی رقم کی فوری واپسی کا حکم دے دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے الزام میں پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ، یہ برطرفیاں پاک فوج کی داخلی تحقیقات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہیں،برطرف کئے گئے افسران میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجرجنرل اعجاز شاہد کے علاوہ 5 بریگیڈیئرز، 3کرنل اور ایک میجر شامل ہیں۔(جاری ہے)
برطرف افسران میں بریگیڈیئر حیدر، بریگیڈیئر اسد، بریگیڈیئر سیف اللہ، بریگیڈیئرعامر، بریگیڈیئرعامر،کرنل حیدر اور میجر نجیب کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔
یہ تمام افسران فرنٹیئر کانسٹیبلری میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خان خٹک بلوچستان میں آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی) کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ ،میجر جنرل اعجاز شاہد،بریگیڈئر اسد اور بریگیڈئر حیدر نے کرپشن سے حاصل کی گئی رقم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرا دی ان افسران کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ 2 روز قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملک میں ہر سطح پر احتساب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سالمیت خود مختاری اور استحکام کے لئے بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے،کرپشن کے خاتمے تک دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں ہے،قوم کے تعاون سے دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملک میں ہر سطح پر احتساب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سالمیت خود مختاری اور استحکام کے لئے بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے، کرپشن کے خاتمے تک دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں ہے،قوم کے تعاون سے دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.