روس پاکستا ن کے ساتھ انسداد دہشتگردی ،تجارت اورکثیر پہلو تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے :صدر ولادی میر پیوٹن

جمعرات 21 اپریل 2016 19:59

روس پاکستا ن کے ساتھ انسداد دہشتگردی ،تجارت اورکثیر پہلو تعلقات کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ایکسپریس ٹریبون کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یہ بات روس میں تعینات پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ سے بدھ کے روز ملاقات میں کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ نے ’لیٹر آف کریڈینس ‘بھی صدر پیوٹن کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مزید کہا کہ روس بشمول انسداد دہشتگردی اور تجارت پاکستا ن کے ساتھ کثیر پہلو تعلقات کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے۔سرد جنگ دور کے دیو ہیکل امریکی بمبار طیارے ’بی 52‘کی پہلی بار داعش کے ٹھکانوں پر بمباری ،اسلحہ و گولہ بارود کا گودام تباہپاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے اس بیان میں بتایا گیا کہ قاضی خلیل اللہ نے پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام روسی صدر تک پہنچایا۔روسی صدر نے بھی جواب میں پاکستان کی قیادت اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ولادی میر پیوٹن نے دونوں ملکوں کے درمیان اقوام متحدہ میں تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :