چین کے اکیوپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیف لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگ کی نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ سے ملاقات
جمعرات 21 اپریل 2016 19:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے چین کے اکیوپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیف لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگ (Liu Sheng) نے نیول ہیڈکواٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں،معزز مہمان کو پاکستان نیوی کے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورت حال میں کردار اوربحرِہند میں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگ کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان نیو ی کے جہاز کا دورہ بھی کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگ کو اکیوپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیفکے علاوہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں پی ایل اے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل اینڈ چیف آف ڈیپارٹمنٹ آف آرمڈ اینڈسروسز اکیوپمنٹ اورچیف آف اوورآل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ آف جنرل اکیوپمنٹ شامل ہیں۔(جاری ہے)
لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگنارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور وار سٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل ہے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار اد ا کرے گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.