افغان وزیر مہاجرین وبحالی کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات

حکومت قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے، اقبال ظفر جھگڑا

جمعرات 21 اپریل 2016 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین وبحالی سید حسین علیمی بلخی اور اسلام آباد میں متعین افغان سفیرحضرت عمر زاخیلوال نے جمعرات کے روزگورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر گورنر کیساتھ رہے اور باہمی دلچسپی سمیت خطے کی صورتحال اور صوبے میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق امور کے حوالے سے گفتگو کی۔ گورنرنے ملاقات کے دوران افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین اور افغان سفیر کو بتایا کہ حکومت قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :