پشاور،خیبرپختونخوااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کااجلاس
اجلاس میں صوابی میں اراضی کے انتقالات کے دوران ریوینومحاصل اورزرعی ٹیکس کی وصولی پرتفصیلی بحث کی گئی
جمعرات 21 اپریل 2016 19:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کاایک اجلاس جمعرات کے روز چیئرمین کمیٹی ورکن صوبائی اسمبلی مولانا مفتی فضل غفورکی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین پیر محمدخان ،عسکر پرویز اور ضیا اﷲ خان بنگش کے علاوہ محکمہ مال اوردیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع صوابی میں اراضی کے انتقالات کے دوران ریوینومحاصل اورزرعی ٹیکس کی وصولی پرتفصیلی بحث کی گئی ۔کمیٹی نے محکمہ مال اور دیگرمتعلقہ اداروں کو اراضی کے انتقال کے لئے زرعی پیداوار کے مطابق ٹیبل ٹیکس اوردیگرٹیکس وصول کرنے کی ہدایات دیں۔(جاری ہے)
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران تمام متعلقہ ادارے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر محاصل کے وصولی کویقینی بنائیں تاکہ عوام زمین کی خریدوفروخت کے دوران سٹیمپ پیپر کی بجائے باقاعدہ انتقالات کوترجیح دیں۔
کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ پٹواری اوردیگر عملے کی حالیہ اپ گریڈیشن کی رپورٹ منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کی جائے ۔اسی طرح تحصیلدار ضلع صوابی ،سرکل گردآوراورحلقہ پٹواری ادینہ کے خلاف کاروائی کرکے متاثرہ فرد فضل واحدکازرعی ریکارڈ درست کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.