ساہیوال ٹیکس بار ایسوسی ایشن کاانکم ٹیکس افسران کے رویہ کے خلاف ہڑتال کااعلان

جمعرات 21 اپریل 2016 19:11

ساہیوال۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) ساہیوال ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس افسران کے غیر قانونی اورغیراخلاقی رویہ کے خلاف ہڑتال کااعلان کردیا ‘ساہیوال ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب رضوان نے الزام عائد کیا ہے کہ انکم ٹیکس کے بعض افسران غیرقانونی طورپر فیکٹریوں پرچھاپے مارتے ہیں اورفیکٹریوں کے مالکان کو کسی قسم کی قانونی مشاورت لینے سے منع کرتے ہیں اور انہیں براہ راست معاملات طے کرنے کیلئے پریشرڈالتے ہیں اگروہ قانونی مشاورت حاصل کریں تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اگرکوئی کاروباری شخص قانونی مشاورت لینے کیلئے کسی وکیل سے رابطہ کرتاہے تو انکم ٹیکس افسران اپنے دفتربلاکر انہیں بے عزت کرتے ہیں اور وکالت نامہ واپس لینے کیلئے ڈراتے دھمکاتے ہیں جس پرساہیوال ٹیکس بار نے انکم ٹیکس افسران کے غیرقانونی وغیراخلاقی رویہ کے خلاف ہڑتال کااعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :