ڈاکووٴں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کرکپڑا، نقدی ، طلائی زیورات اور موٹرسائیکل لوٹ لی

جمعرات 21 اپریل 2016 19:10

بورے والا۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) چار نقاب پوش ڈاکو کپڑے کے تاجر کے گھر میں زبردستی گھس کراہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے کے تھان ،طلائی زیورات،ہزاروں روپے نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے اہل محلہ نے صبح کے وقت شور شرابا سن کر کمرے میں بند اہل خانہ کو رہائی دلائی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک517ای بی چنوں موڑ کے رہائشی محمد زاہد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ایک بھائی شاہد کپڑے کی خرید وفروخت کاکام کرتا ہے گذشتہ شب میں اور میرے دیگر بھائی محمد خالق،محمد عابداور محمد شاہد گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ 1:30بجے شب4نقاب پوش ڈاکو بیرونی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے ملزمان اسلحہ کے زور پر ہمیں اور ہماری خواتین خانہ کو جگا کر ایک کمرہ میں بندکردیا اور گھر کی تلاشی کے دوران4تولہ طلائی زیورات ،اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے کپڑے کے تھان اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے ہم لوگوں کو آوازیں دیتے رہے مگر کوئی نہ آیا صبح ہوئی تو چیخ و پکار پر محلہ داروں نے ہمیں بند کمرے سے رہائی دلائی بعد میں پتہ چلاکہ ملزمان مرچ مصالحہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل چھوڑ گئے تھے اورکیری ڈبہ میں مال مسروقہ لوڈ کر کے چلے گئے پولیس تھانہ صدر نیزیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :