بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہو گیا
جمعرات 21 اپریل 2016 18:45
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس کا افتتاح صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش اور انڈونیشین منسٹر قونصلر سامسورزال نے نیو کیمپس میں پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر انڈونیشین منسٹر قونصلر نے کہا کہ شجر کاری مہم قدرتی ماحول سے رشتہ قائم رکھنے کی ایک کاوش ہے اور یہ گلوبل وارمنگ جیسے مسائل کے تدارک کا بہترین ذریعہ ہے۔
انہو ں نے کہا کہ تیزی سے ختم ہوتے جنگلات کی وجہ سے بدترین موسمی حالات سامنے آ رہے ہیں اور اس امر کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے ۔ سامسورزال نے کہا کہ گرین ہاوٴسز بنانے اور شجر کاری مہمات پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے اور تمام ممالک اس امر کو ایمرجنسی بنیادوں پر دیکھیں۔(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پر اسلامی یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ پوری امت مسلمہ کی خدمت کر رہی ہے جو گزشتہ عشروں میں ایک اہم تعلیمی ادارہ بن کر ابھری ہے۔
ڈاکٹر الدریویش نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ماحول کی حفاظت میں اسلامی یونیورسٹی پیش پیش ہے اور اپنے طلباء کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جدید علوم کی تعلیم دے رہی ہے تاکہ تاکہ وہ بہتر طریقے سے کرہ ارض کی حفاظت کر سکیں۔ صدر جامعہ نے اس موقع پر انڈونیشیا کی جامعات سے جاری دو طرفہ تعاون کے امور بارے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ جامعہ جلدانڈونیشیا کی دارالسلام یونیورسٹی میں ”فکر اقبال “ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کرے گی۔ ڈاکٹرالدریویش نے نئے انڈونیشین سفیر کو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دینے کا پیغام دیتے ہوئے انہیں اسلامی یونیوسٹی کے دورہ کی بھی دعوت دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.