Live Updates

وزیراعظم ایک ارب 96کروڑ ‘خورشید شاہ 4کروڑ46لاکھ‘عمران خان4 کروڑ54 لاکھ کے اثاثوں کے مالک نکلے

مولانا فضل الرحمان کے پاس68لاکھ‘حمزہ شہباز شریف 34کروڑ ‘ فاروق ستار کے پاس 8لاکھ اورخواجہ سعد رفیق کے پاس9کروڑروپے کے اثاثے ہیں ، نوازشریف کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، مری میں جائیداد کی مالیت25 کروڑ روپے ، تحفے اور وراثت میں ایک ارب 7 کروڑ روپے کی زرعی اراضی ملی، حسین نواز نے 21 کروڑ 56 لاکھ بیرون ملک سے بھجوائے ، مال روڈلاہور پر135نمبر عمارت کی مالیت25کروڑ روپے ہے، نواز شریف اور ان کی اہلیہ کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

جمعرات 21 اپریل 2016 18:31

وزیراعظم ایک ارب 96کروڑ ‘خورشید شاہ 4کروڑ46لاکھ‘عمران خان4 کروڑ54 لاکھ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں،وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 96کروڑ ،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ 4کروڑ46لاکھ،عمران خان4 کروڑ54 لاکھ روپے ،مولانا فضل الرحمان کے پاس68لاکھ،حمزہ شہباز شریف 34کروڑ ،ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس 8لاکھ ،خواجہ سعد رفیق9کروڑروپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے ارکان پارلیمنٹ کے سال 15-2014 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک ارب 96 کروڑ روپے کے مالک ہیں تاہم ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، مری کی اپر مال پر جائیداد کی قیمت 25 کروڑ روپے ہے، انہیں تحفے اور وراثت میں ایک ارب 7 کروڑ روپے کی زرعی اراضی ملی ہے اس کے علاوہ وزیر اعظم کو حسین نواز نے 21 کروڑ 56 لاکھ بیرون ملک سے بھجوائے ہیں، نواز شریف کی لاہور میں مال روڈ پر135نمبر عمارت کی قیمت25کروڑ روپے ہے، نواز شریف اور ان کی اہلیہ کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف لاہو ر اور شیخوپورہ میں 219ایکڑ زرعی زمین کے رقبے کے بھی مالک ہیں۔نواز شریف کی شیخوپورہ میں زرعی اراضی 1کروڑ 78لاکھ روپے سے زیادہ کی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کے مال روڈ مری میں 3بنگلے ہیں جن کی مالیت10کروڑ روپے ہے،وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی ہال روڈ پر جائیداد کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے،کلثوم نواز کا ایبٹ آباد چھانگلہ گلی میں بنگلہ8 کروڑ 3 لاکھ سے زائد مالیت کا ہے۔

کلثوم نواز 10 ہزار روپے مالیت کی عباس اینڈ کمپنی کی بھی مالک ہیں۔کلثوم نواز کے بیرون ملک کوئی جائیداد یا اثاثے موجود نہیں ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پاکستان میں موجود جائیداد کی مالیت 4 کروڑ54 لاکھ روپے ہے جب کہ ان کے بنی گالا کے گھرکی مالیت 75 کروڑ روپے ہے جو انہیں تحفے میں ملا ، گوشوارے کے مطابق عمران خان کا پاکستان کے باہر کوئی کاروبار نہیں، اس کے علاوہ ان کی بیرون ملک بھی کوئی جائیداد نہیں۔

عمران خان کی بھکر میں چھ مختلف زرعی اراضی ہیں۔جو 141کینال، 8ایکڑ،59کینال،60کینال،170کینال اور 243کینال کی ہیں۔ عمران خان کا میانوالی کے گھر میں حصہ اور شیخوپورہ میں80کینال وراثتی زمین ہے۔ عمران خان کا اسلام آباد میں دو بیڈ کا ایک فلیٹ ہے۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس 68 لاکھ روپے سے زائد کے اثاثے ہیں تاہم ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔

کیپٹن صفدر کے اثاثوں کی مالیت 1کروڑ روپے سے زائد ہے۔ حمزہ شہباز شریف 34کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس کراچی میں ایک گھر اور ایک گاڑی ہے جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 8 لاکھ روپے ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کے گوشوارے 30جون 2015تک ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 22مارچ2016کو اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشوارے کو کتابی شکل میں شائع کیا گیاہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات