ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کاانسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سنت نگرکا دَورہ

جمعرات 21 اپریل 2016 18:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سنت نگرکا دَورہ کیا۔ڈی سی او لاہور نے وہاں پر اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کر نے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔اس موقع پر کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم حصہ لینے والی ٹیمیں اِن ڈور اور آؤٹ سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا مسئلہ حکومت کا ہی نہیں بلکہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور تمام اداروں اور شہریوں کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :