چونیاں، مقدمہ کی پیروی کیوں کرتے ہو؟،9مسلح افراد کی مقدمہ کے مدعی کو دھمکیاں ،مقدمہ درج

جمعرات 21 اپریل 2016 18:07

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)مقدمہ کی پیروی کیوں کرتے ہو9مسلح افراد کی مقدمہ کے مدعی کو دھمکیاں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلاتک کے مطابق چک39کے رہائشی محمد اشرف پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا اور فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس کا مقدمہ پتوکی کی عدالت میں زیر سماعت ہے ملزمان نے مقدمہ کی پیروی سے روکنے اور مدعی کو ہراساں کرنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور خبردار کیا کہ ہمارے خلاف مقدمہ کی پیروی سے باز آجاؤ ۔تھانہ سٹی پولیس نے مدعی کی درخواست پر غلام عباس،فقیر حسین سمیت نو ملزمان کے خلاف مدعی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے ۔