پنجاب بھر میں تحصیل اور ٹاؤن بھر کی سطح پرخصوصی افراد کیلئے 247 سپیشل ایجوکیشن کے ادارے قائم کئے گئے ‘ رانا محمد ارشد

جمعرات 21 اپریل 2016 18:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری انفار میشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں خصوصی افراد کی تعداد 20لاکھ کے قریب ہے جن میں 19سال تک کے بچوں کی تعداد 7لاکھ سے زائد ہے،پنجاب بھر میں تحصیل اور ٹاؤن بھر کی سطح پر247 سپیشل ایجوکیشن کے ادارے قائم کئے گئے ہیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے خصوصی بچوں کے والدین سے ملاقات میں کہا کہ حکومت ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اسی لئے حکومت نے ا ن خصوصی بچوں کوفری تعلیم کے ساتھ ساتھ فری یونیفارم، ٹرانسپورٹ، ماہانہ وظائف،بریل کتب کی فراہمی اور دیگر تفریحی سہولیات کی فراہمی کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو احساس کمتری سے باہر نکالنے کے لئے ان کو معاشرے کا مفید اورکارآمد شہری بنانے کے لئے ہنر مندی کی بھی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے کسی بھی نارمل انسان سے کم نہیں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان خصوصی تعلیمی اداروں میں بہت کم عرصہ میں سپیشل بچوں کاکثیر تعداد میں داخلہ اس بات کی عکاسی ہے کہ والدین بھی اپنے سپیشل بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :