مرتضیٰ جاوید عباسی نے انٹرنیٹ پر توہین آمیز مواد کا نوٹس لے لیا

قائم مقام سپیکر کا پی ٹی اے چیئر مین کو خط، فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت

جمعرات 21 اپریل 2016 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے انٹرنیٹ پر موجود توہین آمیز مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئر مین اسمعیل شاہ کو خط لکھ کر فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام سپیکر نے اپنے خط میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور یو ٹیوب پر موجود رسول اکرمﷺ کی شان میں گستاخانہ موادکی موجودگی پر شدید غم و غصہ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مواد سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ان کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے پی ٹی اے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایسے مواد کو فوری طور پر روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ان شیطانی سر گرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :