ورثہ میں ملنے والے متعدد چیلنجوں کے باوجود موجودہ حکومت کی کوششوں سے معیشت کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے ٗوزیر اعظم
حکومت کی ہمسایوں کیساتھ تعلقات کے فروغ اور افغانستان میں امن و استحکام کی بحالی کیلئے کوششیں نہایت قابل تحسین ہیں ٗنواز شریف اٹلی کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم کے ترقی پسند اصلاحاتی ایجنڈے اور اقلیتوں و خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف
جمعرات 21 اپریل 2016 17:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ورثہ میں ملنے والے متعدد چیلنجوں کے باوجود موجودہ حکومت کی کوششوں سے معیشت کے شعبوں میں نمایاں بہتری آچکی ہے ٗ حکومت کی ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور افغانستان میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے کوششیں نہایت قابل تحسین ہیں وہ اطالوی وزیر خارجہ پاؤلو جینٹی لونی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔
جس میں پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفینو پونٹے کوروہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سینئر حکام بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک اور عوام کو درپیش توانائی کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے مضبوط قومی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، مثبت اقتصادی اشاریئے معیشت کی بحالی کیلئے ہماری کوششوں کے غماز ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.