حجرہ شاہ مقیم، دو افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد،دو بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 21 اپریل 2016 17:38

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) دو افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد،دو بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پولیس پارٹی نے گشت کے دوان ایک شخص کو مشکوک جان کر روکا اور تلاشی لی تو اسکے قبضہ سے ناجائز کاربین اور کارتوس برآمد ہوئے ملزم کا نام نثار احمد سکنہ اکیس ٹو ایل بتایا گیا ہے دوسرے واقعہ میں پولیس نے مرولہ شریف کے محمد یونس سے بھی جامعہ تلاشی لی اور ناجائز پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، دریں اثناء واپڈا ملازمین نے نواحی گاؤں مرولہ شریف میں چیکنگ کی تو شوکت علی اور میاں انوارالحق نامی صارفین واپڈا کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے ،پولیس نے ایس ڈی او واپڈا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :