حساس اداروں ،چنیوٹ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،سات افراد گرفتار

جمعرات 21 اپریل 2016 17:35

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) حساس اداروں اور چنیوٹ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن250 افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائس سے تصدیق جبکہ سات افراد گرفتار حساس اداروں اور چنیوٹ پولیس نے گزشتہ روز 3/. بجے سہ پہر سے لے کر 6/- بجے شام تک نو مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا ۔دوران سرچ اپریشن250مشکوک اشخاص کو بائیو میٹرک ڈایوئس کے ذریعے سے چیک کیا گیا جبکہ 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ڈی پی او چنیوٹ عبدالقادرقمر کی ہدایت پر حساس اداروں اور چنیوٹ پولیس نے گزشتہ روز 3/. بجے سہ پہر سے لے کر 6/- بجے شام تک محلہ گڑھا چنیوٹ، رحیم گلی،شوری پپلی، رحموآنہ،پٹھان کالونی بھوانہ، رجوعہ سادات، باب ابواب، ٹھٹھی بالا راجہ، علاؤالدین وال، جھنگ موڑ لالیاں اور موضع عاصیاں میں سرچ اپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

سرچ اپریشن میں پولیس کی بھاری نفری شامل تھی ۔

دوران سرچ اپریشن تمام مقامات کے اندر سے تلاشی لی گئی اور رہائش پذیر افراد کے شناختی کارڈ کی چیکنگ کی گئی۔دوران سرچ اپریشن250مشکوک اشخاص کی بائیو میٹرک ڈیوائس چیکنگ ہوئی اور 7 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔تمام مکینوں کو ہدایت کی گئی کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور اردگرد پر اگر کوئی مشکوک شخص پائے جائے تو فوری پولیس کا اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :