نیوکراچی میں سیکورٹی گارڈ نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

ڈاکووٴں اور سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 21 اپریل 2016 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) نیوکراچی میں سیکورٹی گارڈ نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ڈاکووٴں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح نیوکراچی تھانے کی حدود بلاک ایچ میں واقع الفلاح بینک میں ڈاکووٴں نے ڈکیتی کی کوشش کی لیکن ڈاکووٴں کی کوشش کو سیکورٹی گارڈ نے ناکام بنادیا۔

سیکورٹی گارڈ کی شدید مزاحمت کے باعث ڈاکو بینک کے اندر نہ جا سکے۔ ڈاکووٴں اور سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :