سپیکر کے پی کے اسمبلی کی زیر صدارت چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق اعلی سطحی اجلاس

پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے گدون میں دو ڈیموں کی جلد تعمیر کی حکمت عملی طے کی گئی علاقے میں پانی کی قلت کے سنگین مسئلے سمیت تمام مسائل کا بخوبی عمل ہے، حل ترجیحات میں سرفہرست ہے، اسد قیصر

جمعرات 21 اپریل 2016 17:28

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) صوبے میں آبپاشی ، آبنوشی اور مقامی سطح پر بجلی کی پیداوار کے لئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی ایک اجلاس جمعرات کے روز سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرکی زیر صدارت غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ٹوپی ضلع صوابی میں منعقد ہوا جس میں صوابی سمیت صوبے میں کثیر المقاصد ڈیموں کی تعمیر سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بارے میں کئی ایک اہم فیصلے کیے گئے ۔

اجلاس میں شکیل درانی چیئرمین کے پی کے پاور ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ ، اقبال خان ڈی جی سمال ڈیمز ، وسیم خان اے سی ٹوپی ، سہیل یوسفزئی تحصیل ناظم ٹوپی اور سید وقار شاہ سپیشل سیکرٹری ٹو سپیکر صوبائی اسمبلی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لئے بالخصوص علاقہ گدون میں دو ڈیموں کی جلد از جلد تعمیر کے لئے حکمت عملی بھی طے کی گئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ انہیں علاقے میں پانی قلت کے سنگین مسئلے سمیت تمام مسائل کا بخوبی علم ہے اور ان مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ علاقہ گدون میں آبپاشی و آبنوشی کے لئے دوعلیحدہ علیحدہ ڈیمز تعمیر کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بس میں ہوتا تو وہ راتوں رات یہ ڈیمز تعمیر کردیتے مگر اتنے بڑے منصوبوں اوسرکاری کاموں پر وقت لگتاہے اور بالخصوص یہ ڈیمز اگلے تین چار سالوں میں مکمل ہوں گے سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر وقت کا تقاضا ہے اور ان کی تمام تر توجہ اس جانب مبذول ہے انہوں نے کہا کہ گدون میں نئے ڈیموں کی تعمیر سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہاکہ غازی بروتہ منصوبے سے یہ پورا علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔

سپیکر اسدقیصر ے کہا کہ علاقے میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا ایک کاکیمپس قائم کیا جائے گا جس میں اسرحاضر کے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دی جائے گی انہوں نے کہاکہ اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ٹوپی صوابی اور جہانگیرہ صوابی کی سڑکوں کی تعمیر کے لئے فنڈز رکھے جائیں گے ۔سپیکر اسدقیصر نے کہاکہ علاقے میں پانی کی قلت کے پیش نظر شمسی توانائی سے چلنے والے ستر ٹیوب ویل لگائے جارہے ہیں اور ان میں سے ہر ایک ٹیوب ویل پر چار سے ستر لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا جبکہ اس سے ہزاروں ایکڑ آراضی سیراب ہوگی بعد ازاں سپیکر اسدقیصر نے بٹاکڑہ میں زیر تعمیر پبلک پارک کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو پارک سے متعلق بعض ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :