عارفوالا، اشتہاریوں کو فرار کرانے پر2 سہولت کار گرفتار، مقدمہ درج

جمعرات 21 اپریل 2016 17:15

عارف والا۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) قتل و سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو فرار کرانے پر2 سہولت کار گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 74/EBمیں تھانہ صدر عارفوالا کے سب انسپکٹرمحمد خالد نے پولیس نفری کے ہمراہ اطلاع پر قتل و سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں محمد عامر ،محمدافضل اور اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد شفیع سکنہ جمن شاہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا توملزمان نے تینوں اشتہاریوں کو فرار کرادیا ،پولیس نے سہولت کار محمد زمان اور شبیرحسین کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :