عارفوالاپولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،8 افراد گرفتار

جمعرات 21 اپریل 2016 17:15

عارف والا۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8 افراد کوگرفتار کرکے 25لیٹرشراب ،1370گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پولیس نے اطلا ع پراحاطہ مویشیاں میں شراب کی چالوبھٹی پر چھاپہ مارکر غلام مصطفی اورمحمدعباس سکنہ نورپورکو گرفتار کرکے 25لیٹرشراب اور 10 لیٹرلاہن برآمد کرلیا، اور شراب و چالوبھٹی کا سامان قبضہ میں لے لیا ، اسی طرح نواحی گاؤں 65/EBسے ہارون الرشید ، محمداعظم اور بھٹہ نمبر1 سے محبوب احمد کو1370 گرام چرس سمیت گرفتارکرلیا جبکہ این بلاک سے محمد احمد ، فداحسین سکنہ23/KB اور خضر اقبال سکنہ31/KB کوگرفتارکرکے تین عدد ناجائز کاربین ،پسٹل32 بور اور دس عددگولیاں برآمد کرلیں، پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :