لاہور چیمبر کا تجارتی وفد ترکی اور برطانیہ کے نو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا

جمعرات 21 اپریل 2016 17:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تجارتی وفد ترکی اور برطانیہ کے نو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وفد نے ترکی اور برطانیہ میں تاجروں سے ملاقاتیں کیں ، مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور لندن بک فیئر میں بھی شرکت کی۔ وفد کے سربراہ سابق ایگزیکٹو رکن خامس سعید بٹ تھے۔ وفد کے اراکین نے بتایا کہ دورہ بہت اچھے نتائج کا حامل رہا اور ترکی و برطانیہ کے تاجروں سے بہت مفید اور مثبت ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بہتر کرنا اْن کا اوّلین مقصد تھاجس میں بہت کامیابی حاصل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :