حکومت پاناما پیپرز کی شفاف تحقیقات چاہتی ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں کمیشن کے قیام کا اعلان متوقع ہے
سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور ایرانی حکومت کو پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کی گرفتاری اور سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نیویارک میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 21 اپریل 2016 16:52
نیویارک ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پاناما پیپرز کی شفاف تحقیقات چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے کمیشن قائم کرنے کی طرف پیشرفت کی گئی ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں کمیشن کے قیام کا اعلان متوقع ہے،سلامتی کونسل کے مستقل ارکان برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکہ کے نمائندوں اور ایرانی حکومت کو پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کی گرفتاری اور سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ۔
امریکہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کی رہائش گاہ پر بات چیت کے دوران وزیر داخلہ نے پاناما لیکس سے متعلق سوالات کے جواب میں کہا کہ بعض اشتعال انگیز بیانات سے ایسا ماحول پیدا کر دیا گیا کہ سپریم کورٹ کے دو ریٹائرڈ ججوں نے کمیشن کی سربراہی کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور افراد کی طرف سے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمنٹ سے انکوائری کے مختلف مطالبات سامنے آئے، اب اس سلسلے میں کافی پیشرفت ہوئی ہے جس کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاناما پیپرز کے انکشافات کے بارے میں سب سے پہلے ردعمل دیا اور انہوں نے خود قوم سے خطاب میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کی تجویز دی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سالوں میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، بعض ریاست دشمن عناصر مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی سرگرمیاں کافی کم ہو چکی ہیں۔ ”را“ کی سرگرمیوں کے بارے میں سوال پر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکہ کے نمائندوں اور ایرانی حکومت کو بھی پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ ہے، حکومت اس کیس کی تہہ تک جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کی بطور صدر متوقع نامزدگی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات اور معاملات امریکہ کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بلکہ امریکی حکومت سے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.