دیامر بھاشا ڈیم پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا, ملک میں خوراک کے تحفظ کے حوالے سے بھی اہم ہے،

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر

جمعرات 21 اپریل 2016 16:49

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم نہ صرف توانائی کے موجودہ بحران کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ بڑا آبی ذخیرہ بھی ہوگا اور ملک میں خوراک کے تحفظ کے حوالے سے بھی یہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے اراضی کے حصول کے لئے 45 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :