حکومت پنجاب کا صوبہ کے تین بڑے شہروں کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ،شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت ہوگی

جمعرات 21 اپریل 2016 16:42

حکومت پنجاب کا صوبہ کے تین بڑے شہروں کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ،شہریوں ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) حکومت پنجاب نے صوبہ کے تین بڑے شہروں کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور،ملتان اور راولپنڈی میں شہریوں مفت انٹرنیٹ کی سہولت دینے کی تیاریاں کی جاری ہیں۔ جون کے پہلے ہفتے سے صوبے کے تین شہر وائی فائی سٹی بن جائیں گے ۔صوبے کی تینوں بڑے شہروں میں 200سے زائدعوامی مقامات پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

(جاری ہے)

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے عوامی مقامات پر لوگوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ پی آئی ٹی بی نے تینوں شہروں میں مفت وائی فائی کے لئے دوسو سے زائد عوامی مقامات کی نشاندہی کی ہے ۔عوامی مقامات پر مفت انٹر نیٹ کی سہولت جون کے مہینے سے دستیاب ہوگی۔مفت انٹرنیٹ ،پارکوں، اسپتالوں، اسکولوں،کالجوں، یونیورسٹیز، میٹرو اسٹیشنز، ریلوے اسٹیشنز،ائیرپورٹ اور بڑی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عمر سیف کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی عوام کی ضرورت ہے ،اس پراجیکٹ سے طلبہ کے لئے بہت سہولت ہوگی۔ اس پراجیکٹ کا دائرہ مرحلہ وار دوسرے شہروں تک پھیلایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :