پاکستان بھر میں گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی عائد نہیں، غیرقانونی فلورملوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی،بلال یٰسین

جمعرات 21 اپریل 2016 16:42

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔پنجاب بھرمیں غیرقانونی فلورملوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔رواں سال 130ارب روپے کی گندم کاشتکاروں سے خریدی جائے گی۔وہ جمعرات کے روز ملتان آمد پر سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنما حمزہ شاہد لودھی،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ،ندیم اکبر نے بھی صوبائی وزیر سے ملاقات کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا ڈرامہ جلد فلاپ ہونے والا ہے۔تحریک انصاف اپنی افادیت کھوچکی ہے۔جس کی مثال تحریک انصاف میں آپس کی گروپ بندی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کو نہ سنبھالنے والے ملک کو کیا چلائیں گے۔

عمران خان پانامالیکس کی آڑ میں اپنی سیاست چمکارہے ہیں۔قوم اب دھرنے والوں کے نعروں پر یقین نہیں کرے گی۔اپوزیشن جماعتیں پوائنٹ سکورنگ چھوڑ کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ یوتھ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں لیکر آرہے ہیں۔موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو سب سے زیادہ ترقی کے مواقع دئیے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو کبھی نہیں بھولے۔پرانے پارٹی کارکن ہمارے محسن ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف جلد ملتان کا دورہ کریں گے جس میں وہ صرف کارکنوں کی ہی بات سنیں گے۔اس موقع پر حمزہ شاہد لودھی نے صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کو اپنی رہائشگاہ پر آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

متعلقہ عنوان :