سی ٹی او لاہور کاناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی مغلپورہ سے جواب طلب ،انسپکٹرمعطل،2وارڈنز کو شوکاز
جمعرات 21 اپریل 2016 16:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مال روڈ ،میکلوڈ روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سپرویژن میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی مغلپورہ سے جواب طلب کرلیا، فرائض میں غفلت ولاپرواہی،ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری ،تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پرسیکٹر انچارج میکلوڈ روڈکو معطل جبکہ 2وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے ۔
انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔(جاری ہے)
چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کے بہاؤ کی بہتری اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مال روڈ ،میکلوڈ روڈ سمیت شہرکے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔
انہوں نے ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی مغلپورہ نعیم سے جواب طلب کرلیا فرائض میں غفلت کوتاہی اور ون وے کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی نہ کرنے پرانچارج میکلوڈ روڈ انسپکٹر اعجازکو معطل کردیاجبکہ وارڈن عامر سمیت 2کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ڈیوٹی شہریوں کی مدد،راہنمائی کو معمول بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.