پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کتب کا عالمی دن پرسوں منایاجائیگا

جمعرات 21 اپریل 2016 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کتب کا عالمی دن ( ہفتہ ) منایاجائیگا۔ اس سلسلہ میں مختلف ادبی ، دینی، تعلیمی حلقوں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ،سیمینارزکا انعقاد کیاجائیگاجس سے اہل علم و دانش اور ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لائبریریوں کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔ کتاب کے عالمی دن کے موقع پر طالب علموں میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے خصوصی واکس بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ طلباو طالبات اور عوام الناس میں کتب بینی کا شعور بیدار کیاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :