امیر مقام ،کامران مائیکل سے پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کے وفد کی ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

جمعرات 21 اپریل 2016 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) مزدور رہنما بہرمند خان کی سربراہی میں پورٹ قاسم ڈاک ورکر زکے وفد گل محمد آفریدی ، عبداللہ سواتی، نور خان باجوڑی، گل پاچہ باجوڑی نے انجینئر امیر مقام ، مشیر وزیر اعظم پاکستان کے توسط سے کامران مائیکل منسٹر پورٹ اینڈ شپنگ اور خالد پرویز سیکریٹری پورٹ شپنگ کے ساتھ تفصیلی میٹنگ ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس میں مزدور رہنما بہر مند خان نے پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز کے مسائل، برتھ نمبر4,3، QICT ، فوجی اکبر فور شیاء ٹرمینل اور ڈاک لیبر بورڈ وغیرہ پر تفصیلی بات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ، منسٹر پورٹ اینڈ شپنگ کی وفاقی وزیر کامران مائیکل اور سیکریٹری پورٹ شپنگ نے مسائل کو غور سے سنا اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :