آج کا دن مبارک دن ہے، آرمی چیف کا کرپشن کے خلاف عملی اقدام کرپشن فری معاشرے کی تشکیل کی جانب پہلا قدم ہے، پاناما لیکس والے اس کی زد میں ہی نہیں بلکہ اس کے نیچے آجائینگے، جنرل راحیل شریف کو کرپشن کے خلاف عملی اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 اپریل 2016 16:09

آج کا دن مبارک دن ہے، آرمی چیف کا کرپشن کے خلاف عملی اقدام کرپشن فری ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل۔2016ء) :مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کرپشن کے خلاف عملی اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن مبارک دن ہے، جنرل راحیل شریف کا اقدام کرپشن فری معاشرے کی تشکیل کی جانب پہلا قدم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس والے اس کی آرمی چیف کے اس اقدام کی زد میں ہی نہیں بلکہ اس کے نیچے آجائینگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ انہوں نے گھر سے صفائی کا کام شروع کیا۔اب سہولت کار بھی جیل میں جائینگے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو کرپشن کے خلاف عملی اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کے اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں آرمی چیف کے اس اقدام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔