”پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی “، بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے آئے سکھ یاتری وطن روانہ

جمعرات 21 اپریل 2016 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے پاکستان آئے سکھ یارتی خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے مذہبی رسومات کو ادا کرنے کیلئے پاکستان میں آئے 2ہزار 141سکھ یاتری وطن روانہ ہو گئے۔ سکھ یاتری10روزقبل بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تھے جنہیں دو خصوصی ٹرینوں سے بھارت روانہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں اقلیتوں کو بھی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور پاکستان میں سکھوں کے مذہبی مقامات کی اچھی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔سکھ یاتریوں کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اطراف کی حکومتوں کو آپس میں تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں تاکہ دونوں ملکوں کے شہری آزادانہ ایک دوسرے سے مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :