گرمی سے بچنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے ،ڈی ایچ او عمر کی ہدایت

جمعرات 21 اپریل 2016 15:28

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) ضلع عمرکوٹ میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے اور غیر ضروری پانی کا استعمال کو کم کیا جائے ان خیالات کاا ظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر1 سبھاش چندر نے دربار ہال ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ میں ہونے والے شدید گرمی سے بچنے کے متعلق حکمت عملی جوڈنا اور آگاہی مہم چلانے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر مادوری ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ، ایڈیشنل ڈاریکٹر لوکل گورمنینٹ ، ڈپٹی ڈاریکٹر سوشل ویلفیر عبدالواحد لغاری ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر علی محمد پنھور ، ڈی ایس پی عمرکوٹ علی حیدر جمالی ، محکمہ حیسکو کے نمائیندے ،ضلع عمرکوٹ کی تمام مقامی این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت ضلع کی تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے اوراپنی موبائل میڈیکل ٹیمیں بھی تشکیل دیں تاکہ ٹیمیں دور دراز کے علائقوں میں پہنچ کر شدید گرمی میں مبتلا ہونے والے مریضوں کو رلیف پہنچائے ، انہوں نے این جی اوزکے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع عمرکوٹ کے دیہی علائقوں میں شدید گرمی کے بچنے کے لیے اپنے رلیف کمیپس لگائیں اور ان کے ساتھ آگاہی مہم بھی چلائیں ، اس موقع پر انہوں نے ای ڈی او تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کی تمام اسکولوں کو اساتذہ کو ہدایت دیں کہ وہ اپنی اسکولوں میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے بچوں کو لیکچر ضرور دیں اور کچھ مخصوص اسکولوں کی بلڈنگس کو ایمرجنسی کے طور پر رلیف کیمپس میں تبدیل کریں تاکہ وہاں پرشدید گرمی میں مبتلا مریضوں کو ٹھرا کر ان کو رلیف دیا جا سکے ، انہوں نے ٹاؤن آفسروں اور سی ایم او عمرکوٹ کو ہدایت کی کہ پانی کے اسٹاک اور برف کے انتظامات کئے جائیں اور خاص طور پر جہاں لوگوں کی آمدورفت ہو وہاں پر کیمپس لگائیں اور ہاں پر پانی اور( او آر ایس گلوکوز) کی موجودگی کو یقینی بنائیں،اجلاس میں بنسی لال مالہی ، بلقیس کھٹی ، غلام مصطفی کوسو ، محبت سومرو ، امام بخش خاصخیلی ، مھنیل بھٹی ، یوسف منگریو اور دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :