سکیورٹی اداروں کا بنی گالہ اور ترنول سمیت مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن،6 افغان باشندوں سمیت36 گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد

جمعرات 21 اپریل 2016 15:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) رینجرز ،پولیس اور حساس اداروں نے اسلام آباد میں بنی گالہ اور ترنول سمیت مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے6افغان باشندوں سمیت 36مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بارودبرآمد کر لیا ،پکڑے جانے والے اسلحے میں3 رائفلیں،ایک8ایم ایم، 7 پسٹلز،4بارہ بور رائفلیں ، دو کلاشنکوف اور 146روند شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز رینجرز ،پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر اسلام آبادکے علاقے ترنول میں سرائے خربوزہ ، ڈھوک عباسی ، ڈھوک پراچہ اور مدینہ ٹاوٴن کے چار سو گھروں جبکہ بانی گالہ کے علاقے موہریاں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6افغان باشندوں سمیت 36مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا،برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 رائفلیں،ایک8ایم ایم، 7 پسٹلز،4بارہ بور رائفلیں ، دو کلاشنکوف اور 146روند شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :