ایکسائز دفتر کے باہر کچہرے سے نعش برآمدگی کا معاملہ ، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا

جمعرات 21 اپریل 2016 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) ایکسائز دفتر کے باہر چھاپہ کے دوران گرفتار ٹاؤٹوں میں سے ایک ٹاؤٹ کی موت اور بھرے کچرے سے نعش برآمدگی ۔ وزارت داخلہ نے نوٹس لے کر آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل ایکسائز دفتر کے باہر وفاقی پولیس اور انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کر کے درجنوں ٹاؤٹوں کو گرفتار کیا تھا اور ان میں ایک رضا بنگش نامی شخص بھی تھا تاہم دوسرے دن اس شخص کی کچرے کے ڈھیر سے لاش برآمد ہوئی تھی اہلخانہ نے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے درخواست دی تھی مگر کوئی کارروائی نہ ہوئی تھی وزارت داخلہ نے معلومات پر نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :