Live Updates

فوج میں احتساب کا فیصلہ جرات مندانہ ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 15:20

فوج میں احتساب کا فیصلہ جرات مندانہ ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کرپشن میں ملوث فوجی افسران کی آرمی چیف کی جانب سے برطرفی پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج میں احتساب کا فیصلہ ایک جرات مندانہ قدم ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے اپنے ادراے میں احتساب کے ذریعے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسے فیصلوںسے اداروں کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس پر کارروائی ڈالنے کی بجائے با معنی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات