احسن اقبال کی زیر صدارت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اجلاس،2025 کے تصوراتی فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت

ہائیر ایجوکیشن کا بجٹ40 سے بڑھا کر78 ارب کر دیا ہے، وفاقی وزیر

جمعرات 21 اپریل 2016 15:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ چالیس ارب روپے سے بڑھا کر 78 ارب روپے کردیا ہے ۔ ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کی رفتار کو تیز کیا جائے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن تعلیم کیلئے 2025 تصوراتی فریم ورک تیار کرے ٹیکنالوجی اختراج کے لئے فنڈز جلد از جلد تیار کئے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ اڑتالیس ارب روپے سے بڑھا کر78 ارب روپے کردیا ہے ٹیکنالوجی اختراح فنڈز جلد از جلد تیار کئے جائیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبوں پر غور کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی تعلیم کے لئے 2025ء کا تصوراتی فریم ورک تیار کرے ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کی رفتار کو تیز کیا جائے ایچ ای سی یونیورسٹیوں کی عمارتوں اور نقشے کے لئے گائیڈ لائن واضح کرے اور کسی بھی جگہ یونیورسٹی بنانے سے قبل جگہ کے معیار کو مدنظر رکھے

متعلقہ عنوان :