بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے بھارت سے آئے 2ہزار سے زائد سکھ یاتری واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ

جمعرات 21 اپریل 2016 14:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے بھارت سے آئے 2ہزار سے زائد سکھ یاتری واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہو گئے ، سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملنے والے پیار اور محبت کو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے 2ہزار سے زائد سکھ یاتری بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 10روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے بیساکھی میلے میں شرکت کے علاوہ حسن ابدال ، ننکانہ صاحب ، نارووال اور سچا سودا سمیت دیگر مقدس مقامات پر ماتھا ٹیکی کی رسم ادا کی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دورہ مکمل کرنے کے بعد سکھ یاتری لاہور ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ واہگہ کے راستے سکھ یاتری واپس بھارت روانہ ہو گئے ۔ واپسی پر سکھ یاتری بہت خوش دکھائی دے رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت پیا ملا ، پاکستان خصوصاً لاہور کے شہری بہت مہان نواز ہیں ، انہیں یہاں اپنائیت کا احساس ہوا ۔ سکھ یاتریوں کا مزید کہنا تھا کہ سکھوں کے مذہبی مقامات کی جس طرح شاندار دیکھ بھال کی جا رہی ہے اس پر وہ حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :