کامونکی میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب ‘ ہر جوڑے کو ایک ایک لاکھ سے زائد مالیت کا جہیز دیا گیا

جمعرات 21 اپریل 2016 14:48

کامونکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) کامونکی میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہر جوڑے کو ایک ایک لاکھ سے زائد مالیت کا جہیز دیا گیا، معززین نے دلہنوں کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا ‘ رحمانی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی یہ دوسری تقریب تھی جس میں 50 جوڑون کو شادی کے بندھن میں باندھا گیا، تقریب میں لگ بھگ 3 ہزار افراد شریک ہوئے، مہمانوں کی تواضح چکن قورمے، نان اور میٹھے چاولوں سے کی گئی، رحمانی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین حافظ عبدالرب عدنان، صدر میاں عبدالشکور اور جوائنٹ سیکرٹری سیٹھ غلام حیدر نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور اگلے سال ہم اس سے بھی زیادہ بچیوں کی شادیاں کروائیں گے۔