ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ،دونوں افراد کی شناخت عادل بلوچ اور ماجد بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے ‘ رپورٹ

جمعرات 21 اپریل 2016 14:46

آوار ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو شدت پسند مارے گئے حکام کے مطابق دونوں افراد کی ہلاکت کا واقعہ ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

دونوں افراد کی شناخت عادل بلوچ اور ماجد بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع آواران کے رہائشی تھے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق ان میں سے عادل کا تعلق تحصیل مشکے جبکہ ماجد کا تعلق آواران سے تھا۔برطانوی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں افراد عسکریت پسند تھے اور وہ تحصیل مشکے کے علاقے منگلی میں سکیورٹی فورسز کے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :