حملہ 4 موٹر سائیکلوں پر سوال 8 مسلح افراد نے کیا تھا ‘ کراچی پولیس اہلکاروں پر حملے کی ابتدائی رپورٹ جاری

جمعرات 21 اپریل 2016 14:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق حملہ 4 موٹر سائیکلوں پر سوال 8 مسلح افراد نے کیا تھا ‘ دونوں حملوں کے مقام سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے 10 خول ملے تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گولیوں کے خول کی ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے اس اسلحے سے سال 2014 اور 2015 میں اقبال مارکیٹ، پاکستان بازار اور سرسید ٹاوٴن میں ٹارگٹ کلنگ کی ہے۔ادھر پولیس نے اہلکاروں پر حملے کے 4 مقدمات درج کیے ہیں، جن میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں ‘ رپورٹ کے مطابق شارٹ مشین گن (ایس ایم جی) چھین کر لے جانے کا الگ مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :