کراچی کے علاقہ فقیرا گوٹھ میں پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : کراچی کے علاقہ فقیرا گوٹھ میں پولیس نے چھاپہ مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس اور دہشت گردوں کے مابین مبینہ فائرنگ مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں شمیم لدھے والے کےکمانڈر منشی اور دو ساتھی ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت نادر عرف چائنہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے کہ پولیس نے دھاوا بول دیا۔ دہشت گردوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :