سعودی عرب میں قتل کے مجرم کو سزائے موت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 اپریل 2016 14:12

سعودی عرب میں قتل کے مجرم کو سزائے موت

ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اپریل۔2016ء) سعودی عرب میں قتل کے ایک مجرم کی سزائے موت پر عمل درآمد سے رواں سال میں اب تک ملک میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق حسین المغافی پر الزام تھا کہ اس نے جھگڑے کے دوران چاقو کے شدید وار سے اپنے ایک ہم وطن کو ہلاک کردیا تھا۔سعودی وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا کہ مجرم کی سزا موت پر شہر مکہ میں عمل درآمد کیا گیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال 2 جنوری کو 47 افراد کو دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :