سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب خاتون سمیت17اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا

جمعرات 21 اپریل 2016 13:55

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب خاتون سمیت17مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھاوریاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب محمد یار اور محمد عامر سکنائے ڈھکواں ، تھانہ لکسیاں پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ارشد عرف شبیر سکنہ چک126ج ب ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب سکندر حیات سکنہ میانوالی ، تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد عمران سکنہ خوشاب کو گرفتار کر لیا ہے۔

جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب تھانہ ساجد شہید پولیس نے ظفر اقبال سکنہ نیوا یس ٹاوٴن، محمد عامر سکنہ چک74جنوبی، افضال مسیح سکنہ سلطان کالونی ، ظفرعباس سکنہ سیال موڑ، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے بابر رحمت، مسماة عظمی بی بی سکنائے چک49شمالی، تھانہ بھیرہ پولیس نے مدثر علی سکنہ رانجھیانوالہ، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے محمد رمضان سکنہ کبیر والا ، کفایت حسین سکنہ جھنگ، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے تنویر انجم سکنہ ہجن، تھانہ عطاء شہید پولیس نے حمید اللہ سکنہ چک116جنوبی کو گرفتار کر لیا ہے ۔