سرگودھا، پولیس کا سعید پارک، ریلوے سٹیشن کے گردونواح میں سرچ آپریشن،18 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

جمعرات 21 اپریل 2016 13:54

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) تھانہ سٹی کے علاقہ سعید پارک ، ریلوے اسٹیشن کے گردونواح میں سرچ آپریشن کر کے18مشکوک افراد کو پولیس حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی /ڈی ایس پی واجد حسین کی سربراہی اور ایس ایچ اوسٹی انسپکٹر اسد عباس، ایس ایچ او ساجد شہید نوید اکرم معہ نفری سرکل سٹی ، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ، ایم آئی ، آئی ایس آئی ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ملکرتھانہ سٹی کے علاقہ سعید پارک، ریلوے اسٹیشن کے گردونواح میں ملک سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا 40/50گھروں کی تلاشی لی گئی۔ جبکہ18مشکوک افراد کو حراست میں لیکر کوائف کی تصدیق کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :