مکہ مکرمہ میں عمارت منہدم، دو افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 13:46

مکہ مکرمہ میں عمارت منہدم، دو افراد جاں بحق

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : سعودی شہر مکہ مکرمہ میں ایک عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مکہ مکرمہ کے ضلع الشوقیہ میں واقع ایک دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقع گذشتہ شام 5 بجے پیش آیا جس کے بعد سے ہی سول ڈیفنس کی ریسکیو ٹیموں نے عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن کا آغاز بھی کر دیا تھا تاہم رات تک چار افراد کو عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

عمارت کے منہدم ہونے کی وجوہات سے متعلق تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ سول ڈیفنس کے ترجمان میجر نائف الشریف کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر ایک انجینئیرنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو حادثہ کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :