آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شرکت کا فیصلہ فٹنس کا جائز ہ لیکر کروں گا ، مصباح الحق

جمعرات 21 اپریل 2016 13:37

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شرکت کا فیصلہ فٹنس کا جائز ہ لیکر کروں گا ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء)قومی ٹیسٹ کر کٹ ٹیم کے کپتان 41سالہ مصباح الحق نے کہا ہے کہکیرئیر کو طول دینے کیلئے فٹنس بہتر بنا رہا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شرکت کا فیصلہ فٹنس کا جائز ہ لینے کے بعد کرؤں گا،تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے پاکستان کپ میں اپنے پہلے میچ میں بیاسی رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی ، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کیرئیر کو طول دینے کے لیے فٹنس کو بہتر بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شرکت کا فیصلہ فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کریں گے۔پاکستان کپ میں اسلام آباد کے کپتان نے لیگ اسپنر شاداب خان کے کھیل کو سراہا اور اسے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک شگون قرار دیا۔مصباح الحق اٹھائیس مئی کو اپنی بیالیسویں سالگرہ منائیں گے ، وہ میراں بخش کے بعد پاکستان کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے۔