بخارسٹ اوپن ٹینس،اعصام الحق پہلے راوٴنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

جمعرات 21 اپریل 2016 13:37

بخارسٹ اوپن ٹینس،اعصام الحق پہلے راوٴنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی بخارسٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راوٴنڈ میں شکست کے بعدایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

کولن فلیمنگ اور جان ایلرچ نے اعصام اور ان کے ڈچ جوڑی دار روبن ہاس کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر شکست دی۔ بخارسٹ ٹینس کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ میں برطانوی پلیئر کولن فلیمنگ اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار جان ایلرچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصام الحق اور روبن ہاس کو 6۔7 ، (7۔3)، 7۔6، (9۔7) اور 10۔6 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔