ٹیلنٹ کے ہونے سے زیادہ اہم اس میں نکھار پیدا کرنا ہوتا ہے، کسی کھلاڑی کی ایک جادوئی اننگز دیکھ کر متاثر نہیں ہوں گے کون، کہاں کس کے خلاف اور کیسے کھیلا یہی دیکھیں گے‘قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق

جمعرات 21 اپریل 2016 13:34

ٹیلنٹ کے ہونے سے زیادہ اہم اس میں نکھار پیدا کرنا ہوتا ہے، کسی کھلاڑی ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ کے ہونے سے زیادہ اہم اس میں نکھار پیدا کرنا ہوتا ہے، کسی کھلاڑی کی ایک جادوئی اننگز دیکھ کر متاثر نہیں ہوں گے کون، کہاں کس کے خلاف اور کیسے کھیلا یہی دیکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں سینئر جونیئر کھلاڑیوں میں سے باصلاحیت لڑکوں کو دیکھنے کے لیے نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی فیصل آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف دلیکٹر نے کہا کہ کسی کھلاڑی کی ایک جادوئی اننگز دیکھ کر متاثر نہیں ہوں گے کون، کہاں کس کے خلاف اور کیسے کھیلا یہی دیکھیں گے۔ لیجنڈری بیٹسمین نے یہ بھی کہا کہ ٹیلنٹ کے ہونے سے زیادہ اہم اس میں نکھار پیدا کرنا ہوتا ہے۔ پاکستان کپ کے میچز کے ساتھ ساتھ انضمام الحق اور ان کی ٹیم وسیم حیدر، توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی کا بھی امتحان شروع ہو چکا ہے کسے کیا اعزاز ملتا ہے اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :