Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعرات 21 اپریل 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) وفاقی دار الحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جائیں گے۔تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہو گی۔ 24اپریل کو تحریک انصاف کے جلسے کے لئے ایف نائن پارک کے اردگرد سیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنانے کے ساتھ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستوں کو خاردار تاروں اور کنٹینر لگا کر بلا ک کر دیا جائے گا۔ریڈزون کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کے دستے تعینات ہو نگے جبکہ تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہو گی۔سیکورٹی انتظامات کے لئے کے پی کے اور آزاد کشمیر سے بھی پولیس فورس منگوائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جلسے کے شرکاء کی طرف سے قانون ہاتھ میں لینے پر طاقت کا استعمال کیا جائے اور کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہو گی۔

ریڈ زون کو تئیس اپریل کو سیل کر دیا جائے گا اور علاقے کی فضائی نگرانی کی جائے گی جبکہ سیف سٹی منصونے کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے اسلام آباد کی خفیہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کو بھی بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات